23 جون، 2026، 11:56 AM

پاکستان، ایرانی قوم کی کامیابی میں حقیقی شریک ہے، ایرانی سفیر

پاکستان، ایرانی قوم کی کامیابی میں حقیقی شریک ہے، ایرانی سفیر

انہوں نے کہا کہ ایران، پاکستان کی حکومت اور عوام کو صہیونی اور امریکی دباؤ کے مقابلے میں ایرانی قوم کی کامیابی میں حقیقی شریک سمجھتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا دورۂ پاکستان ایک روزہ ہوگا، جس کا مقصد پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے ایران کی حمایت پر اظہارِ تشکر اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے اعلیٰ سطحی مشاورت ہے۔

ایرانی سفیر کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستانی عوام اور حکومت کی جانب سے ایرانی قوم اور مسلح افواج کی حمایت قابلِ قدر رہی، جسے ایران قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران، پاکستان کی حکومت اور عوام کو صہیونی اور امریکی دباؤ کے مقابلے میں ایرانی قوم کی کامیابی میں حقیقی شریک سمجھتا ہے۔

رضا امیری مقدم نے بتایا کہ صدر پزشکیان اپنے دورے کے دوران پاکستانی عوام اور حکومت کے لیے ایرانی قوم، حکومت، مسلح افواج اور جنگ میں شہید ہونے والوں کے اہلِ خانہ کی جانب سے پیغامِ تشکر پہنچائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر اپنے قیام کے دوران پاکستان کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی، تجارتی اور علاقائی تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

News ID 1939927

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha